پچھلے دنوں برمنگھم یوکے میں اسلامی بھائیوں کے ساتھ میٹ اپ ہوا جس میں ذمہ داران نے شرکت کی۔  دعوت اسلامی ویلز اور ایف جی آر ایف یوکے کے نگران سید فضیل رضا عطاری نے اعلیٰ برٹش ایوارڈ کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

دعوت اسلامی ویلز اور ایف جی آر ایف یوکے کے نگران سید فضیل رضا عطاری نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دعوت اسلامی نے ہمیں لوگوں کی مدد کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کیا جس کی وجہ سے اعلیٰ برٹش ایوارڈ کا حصول ممکن ہوا۔ انہوں نے دعوتِ اسلامی اور امیر اہل سنت کو دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور شرکا کو دینی کام کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں 2 اگست 2024ء کو آن لائن ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عالمی مجلسِ مشاورت اور انٹرنیشنل افیئر ڈیپارٹمنٹ کی تمام اراکین شریک ہوئیں۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سفرِ شیڈول بنانے پر گفتگو کرتے ہوئے مختلف امور پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 29 جولائی 2024ء کوآن لائن میٹنگ ہوئی جس میں ساؤدرن ریجن کی سب کونٹیننٹ نگران اور مارشس کی ملک نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آن لائن میٹنگ کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مارشس میں ہونے والے دینی کاموں کے جو اہداف دیئے گئے تھے اُن کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے نگران اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


UK کے شہر برمنگھم میں شعبہ تعلیم گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 24 جولائی 2024ء کو ایک کورس کا انعقاد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد سمیت اُن کی سرپرست اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دورانِ کورس مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسٹوڈنٹس کی تربیت کرتے ہوئے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی اور دینی و دنیاوی امو ر کے حوالے سے آگاہی دی۔

کورس کی خصوصیات:دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ضروریاتِ زندگی میں کام آنے والی چیزیں اسٹوڈنٹس کو سکھائی گئیں مثلاً کپڑے پر کڑاہی کرنا وغیرہ۔اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر ایک حدیثِ مبارکہ یاد کروائی گئی جبکہ سورۂ نور کا ترجمہ و تفسیر اور بزرگانِ دین رحمہم اللہ کی سیرت سے اسٹوڈنٹس کو آگاہ کیا گیا۔


مسلمانوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور اُن کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایسٹ آف انگلینڈ (East of England) میں اسٹوڈنٹس کے لئے سمر کیمپ کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سمر کیمپ میں ابتداءً مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے عقائد کے حوالےسے بیان کیا جس میں انہوں نے دینِ اسلام کی پانچ بنیادی باتوں کو ذکر کیا نیز فقہ کے متعلق بھی مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا جن میں فرض، واجب، سنت، مکروہ اور دیگر اسلامی احکام شامل تھے۔

اسی طرح مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمپر روشنی ڈالتی ہوئے حاضرین کو پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حالاتِ زندگی کے بارے میں بتایا اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ دیگر مختلف سیشنز بھی ہوئے اور اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 جولائی 2024ء کو ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کاؤنسل نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ کاؤنسل نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے میٹ اپ پر گفتگو کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔


بیرونِ ممالک کی اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 جولائی 2024ء کو اسٹیٹ نگران اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے یومِ آزادی کے متعلق چند اہم نامور پر مشاورت کی نیز مکتبۃ المدینہ بستے کی آرڈر لسٹ پر تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


23 جولائی 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 8  دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے مدنی مشورہ ہوا جس میں ایڈیلیڈ نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر جن موضوعات پر نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گفتگو کی اُن میں سے بعض یہ ہیں: ٭8 دینی کاموں کو بڑھانا٭نئی اسلامی بہنوں کی تقرری کرنا٭فیضان ایک اینڈ اسلامک اسکول شروع کروانا٭مدرسۃ المدینہ گرلز کی کلاسز میں اضافہ کرنا٭اصلاحِ اعمال ذمہ دار کی نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرنا٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت پر ذمہ دار کی تقرری کرنا٭معلمہ، مدرسۃ المدینہ بالغات کے کلاسز اور ذیلی حلقوں کی تعداد میں اضافہ کرنا٭دینی کاموں کو ایک کاؤنسل (North) سے دوسرے کاؤنسل (South) میں بڑھانا۔


نیوزی لینڈ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 23 جولائی 2024ء کو مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران سمیت دیگر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کے دوران مختلف اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭مدنی قاعدہ ٹیسٹ اور ریجن میں ہونے والے دینی کام٭شعبہ جات میں تقرری٭سابقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے متعلق٭روزانہ تفسیر سننے / سنانے کے حلقے میں شرکت کرنا٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، مبلغہ اور معلمات کی تعداد کارکردگی فارم میں دینا٭نیوزی لینڈ میں رہائشی کورسز اور سفرِ شیڈول پر کلام۔


اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 19 جولائی 2024ء کو آن لائن ایک میٹنگ ہوئی جس میں نیپال کی ملک نگران اور ڈویژن نگران  اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سابقہ دیئے گئے اہداف کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لئے اہداف بھی بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


27 جولائی 2024ء کو کینیڈا کے علاقے ونی پیگ(Winnipeg) میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو عام کرنے کے سلسلے میں نگرانِ کینیڈا سب کونٹیننٹ اسلامی بہن کا مقامی ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔

اس دوران مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا جن میں علاقے کے دینی کاموں کو بڑھانا، مقامی اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کرنا، سنتوں بھرے اجتماعات، مدرسۃ المدینہ بالغات اور آن لائن کورسز کے لئے اسلامی بہنوں کو ترغیب دلانا شامل تھا۔

علاوہ ازیں نگرانِ کینیڈا سب کونٹیننٹ کا کہنا تھا کہ اسلامی بہنوں کو آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ دلوایا جائے تاکہ وہی اسلامی بہنیں بعد میں مدرسۃ المدینہ بالغات میں بطورِ معلمہ پڑھا سکیں۔


تعلیمِ قراٰں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت 25 جولائی 2024ء کو کینیڈا میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

نگرانِ کینیڈا سب کونٹیننٹ اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی اور آن لائن مدرسۃ المدینہ میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ کینیڈا سب کونٹیننٹ نے مدرسات ٹیسٹ کا ہدف مکمل کرنے اور ٹیسٹ پاس کرنے والی مدرسات کو کلاس شروع کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔