عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 مارچ 2025ء کو اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے سلسلے میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف مدنی پھولوں کے حوالے سے نگران اسلامی بہنوں کی تربیت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان پر عمل کیا جائے٭امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے عطا کردہ اوراد و وظائف کا ورد کیا جائے٭امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو دعوتِ اسلامی اپنی جان سے زیادہ پیاری ہے لہٰذا اس پیاری تنظیم کی دل و جان سے خدمت ہم پر لازم ہے۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ڈونیشن کی اب تک کی کارکردگی کا سابقہ کارکردگی کے ساتھ تقابل کرتے ہوئے سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں کو ا س میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایااور مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ دینی کام کو بڑھانے کے طریقۂ کار پر بھی مشاورت کی۔


خواتین میں اسلامی شعور پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 فروری 2025ء کو USA میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بہنوں نے حضور پُر نور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیاجس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دورانِ بیان اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ دعا کروائی۔

آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ  (Queensland) میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 26 فروری 2025ء کو مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

اس مدنی مشورے میں کوئنز لینڈ کے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے اجتماع کے شیڈول اور شرکا کی تعداد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی رسالہ و مدنی مذاکرہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات کی کلاس کا آغاز کرنے اور نیک اعمال رسالہ اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے پر مشاورت کی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 18 فروری 2025ء کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں میلبرن نگران سمیت دیگر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

میٹنگ کی ابتدا میں رہائشی کورسز کے مدنی پھولوں کا فالو اپ لیتے ہوئے ڈونیشن باکسز رکھوانے اور کھلوانے کے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا نیز فنانس ڈیپارٹمنٹ ٹیسٹ دلوانے کا ذہن دیا گیا۔

اس کے علاوہ رمضان ورکشاپ کا فالو اپ سمیت عالمہ اسلامی بہنوں کو شارٹ کورسز کے لئے تیار کروانے پر مشاورت ہوئی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

17 فروری 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کینبرا نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭مختلف دینی کاموں کے مدنی پھول٭سنتوں بھرے اجتماع کی اپڈیٹ٭سالانہ رمضان ڈونیشن٭شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کی کارکردگی۔


کینیڈا کے شہر Toronto Downtown میں 5 فروری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں آئندہ کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ دیگر مدنی پھولوں پر بھی کلام کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭مقامی زبان میں مختلف سیشنز کروانا٭مدرسۃالمدینہ بالغات کو مضبوط کرنا٭ڈونیشن جمع کرنا٭آئندہ کے اہداف٭گھریلو صدقہ بکس لگوانا۔

کینیڈا کے شہر Calgaryمیں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 5 فروری 2025ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ داران کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا نیز اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کی ترغیب دلانے، زیادہ سے زیادہ ڈونیشن کرنے، اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات کو کو مضبوط کرنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی ان میں شرکت کروانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت 4 فروری 2025ء کو Thorncliffe کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے Thorncliffeمیں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم کا بھی فالو اپ کیا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں بالخصوص سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی اور ڈونیشن کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اہداف لئے۔


2 فروری 2025ء کو دنیا بھر میں خدمتِ دین کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایٹوبیکوک کی ذمہ داران کا  مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم اور مدرسۃ المدینہ گرلز کے حوالے سے کلام کیا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے ہمیلٹن میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیشنز کروانے پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


دعوتِ اسلامی عالمی سطح پر خدمتِ دین کرنے، فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور  لوگوں کو اسلامی تعلیمات سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جس کے تحت وقتاً فوقتاً ملک و بیرونِ ملک میں مختلف سیشنز و اجتماعات منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 23 فروری 2025ء بروز اتوار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی (آسٹریلیا ریجن) کے تحت ہونے جارہا ہے ”انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس ویبینار“ (International Students Webinar) جوکہ آسٹریلیا میں شام 5 بجے اور نیوزی لینڈ میں رات 8 بجے دیکھا جا سکے گا۔

اس سیشن میں نگرانِ ملاوی مولانا محمد عثمان عطاری مدنی Entertainment to Enlightenmentکے موضوع بیان کریں گے اور چند اہم نکات پر عاشقانِ رسول کی رہنمائی کریں گے ۔ رمضانُ المبارک کے بابرکت مہینے کی تیاری کے لئے اس سیشن میں ضرور شرکت کریں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ابھی رجسٹریشن کریں:

https://www.jotform.com/build/250466787662874


ماہِ جنوری 2025ء میں شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت بیرونِ ممالک کی ذمہ داران کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں موزمبیق، نیپال اور بنگلہ دیش کی ذمہ دار اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔

شعبے کی نگران اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی اہمیت و افادیت بتائی اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں مزید بہتری لانے نیز مکتبہ المدینہ سے شائع ہونے والے لٹریچر کو عام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی اسلامی بہنوں اور بنگلہ دیش کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 24 جنوری 2025ء کو آن لائن میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے عالمی مجلسِ مشاورت آفس کے کاموں کے متعلق کلام کیا اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔