20 اگست 2025ء:

دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں وکٹوریا کی نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یومِ دعوت اسلامی منانے ، میلبرن کے آن لائن سیشنز کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ ٔخیال کیا گیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ذہن دیا گیا کہ جہاں ممکن ہو وہاں بالمشافہ سیشن کریں اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو پیشگی شیڈول بنانے کی ہدایت دی گئی ۔ اس کے علاوہ میلبرن کے دینی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور دینی کاموں کے مسائل کے حل کے لئے بھی مشاورت ہوئی۔


پرتھ ، آسٹریلیا  20 اگست 2025ء:

پر تھ شہر ، آسٹریلیا میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی خدمات سرانجام دینے والی نگران و جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 20 اگست 2025ء کو اہم مدنی مشورہ ہوا جس میں تنظیمی امور و ایونٹس کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس مدنی مشورے میں نگران کی اہمیت، ٹیم ورک اور مختلف پروگرامز میں تنظیمی طریقۂ کار کو اپنانے کا ذہن دیا گیا خاص طور پر مکتبۃ المدینہ کا بستہ، لنگر رضویہ کے انتظامات اور شیڈول کی ٹائمنگ کے حوالے سے بھی اہداف طے کئے گئے۔ اس کے علاوہ بچیوں کے سیشنز کے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اور 23 اگست 2025ء کو UK کے یاکشائر ریجن میں اسلامی بہنوں کے لئے 2 دن پر مشتمل ”نماز کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 57 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق یہ کورس اردو و انگلش زبان میں کروایا گیا جس میں اسلامی بہنوں کو اپنی نماز درست کرنے، فرائض و واجبات سیکھنے اور مختلف دعائیں یاد کرنے کا موقع ملا۔

اگر آپ بھی اپنی نماز کو درست کرنا یا دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں اور ڈھیروں علمِ دین سے فیضیاب ہوں۔


دینِ اسلام کی خدمت میں مصروفِ عمل عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  29 اگست 2025ء کو ”یومِ دعوتِ اسلامی“ اور ”عقیدۂ ختمِ نبوت کورس“ کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور ”یومِ دعوتِ اسلامی“ منانے نیز ”عقیدۂ ختمِ نبوت کورس“ زیادہ سے زیادہ کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


کئی سالوں سے دینِ اسلام کی خدمت میں مصروفِ عمل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  28 اگست 2025ء کو ”یومِ دعوتِ اسلامی“ اور ”عقیدۂ ختمِ نبوت کورس“ کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور ”یومِ دعوتِ اسلامی“ منانے نیز ”عقیدۂ ختمِ نبوت کورس“ زیادہ سے زیادہ کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


افریقہ کی مختلف سب کانٹیننٹ کی رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت کا جولائی 2025ء میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں کینیا، تنزانیہ اور یوگنڈا کا سفرہوا تھا جس کا جائزہ لینے کے لئے  21 اگست 2025ء کو آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سفر کے متعلق کلام کرتے ہوئے اس میں درپیش مسائل کو حل کرنے پر غور کیا گیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے افرادی قوت کو مضبوط کرنے اور دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دارالسلام شہر، تنزانیہ کے علاقے چنیکا کی جامع مسجد بلال میں 3 دن کا ”شارٹ ٹائم قراٰن ٹیچنگ کورس“ منعقد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کے پہلے دن 16 ستمبر 2025ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مدرسۃالمدینہ بالغان میں قراٰنِ پاک پڑھانے، سبق دینے/ سننے، نصاب کے مطابق تدریس کرنے، طلبہ کی سنتوں کے مطابق تربیت کرنے اور انہیں دعائیں سکھانے کا عملی طریقۂ کار سمجھانے کے حوالے سے تربیت و رہنمائی کی۔

اس موقع پر مقامی ذمہ دار اسلامی بھائی نے رکنِ شوریٰ کے بیان کی مقامی زبان میں ترجمانی کی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہا اور اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

کمپالا شہر، یوگنڈا (Uganda) کے مقامی نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی کورسز کے تحت ”شارٹ ٹائم معلم کورس“ اور شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت ”قراٰن ٹیچنگ کورس“ کا انعقاد کیا گیا۔

دورانِ کورسز مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے بطورِ معلم / استاذ طلبہ کو پڑھانے، انہیں سکھانے اور اُن کی عمر و عقل کے مطابق نصاب سمجھانے / یاد کروانے/ عملی مشق کروانے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے تعلیم و تعلّم کا انداز سہل و آسان رکھنے ، طلبہ کو متوجہ رکھنے کے لئے حکایات اور اس سے ملنے والے اسباق کے متعلق نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے معلم کورس اور قراٰن ٹیچنگ کورس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ درس سننے میں صرف ایک نیکی ہے جبکہ درس دینے میں جتنے شرکا نے درس سنا اور اس پر عمل کیا اُن تمام کا ثواب بھی درس دینے والے کو ملے گا ۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بلاتمثیل قراٰن سکھانے والے اور کورس کروانے والے کو صدقہ جاریہ والے کاموں کی طرح کثیر ثواب ملے گا نیز معاشرے کے افراد کی اصلاح اور علمِ دین کی ترویج کا ثواب بھی ملے گا۔(رپورٹ:مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


افریقی ملک یوگنڈا (Uganda) کے شہر کمپالا میں عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ”فرض علوم کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس کورس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ابتداءً شرکا کو فرض علوم کی پہچان و اہمیت کے بارے میں بتایا اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو فرض علوم سیکھنے کا ذہن دیا۔

رکنِ شوریٰ نے فرض علوم سیکھنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ کی کتاب ”فرض علوم سیکھئے“ کا مطالعہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یوگنڈا (Uganda) کے شہر کمپالا سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مدرسۃالمدینہ بالغان (پاکستان) اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مدرسۃالمدینہ بالغان کی تعداد بڑھانے، مدرسین و معلمین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کو اخلاقِ کریمہ کورس کروانے اور شعبے کی ترقی و بہتری کے لئے مدارس و طلبہ کا ڈیٹا جلد از جلد سافٹ ویئر میں اپڈیٹ کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ قاری غلام عابد عطاری نے صوبائی ذمہ داران کو اپنے نگران اور رکنِ شوریٰ کی مشاورت سے مدرسۃالمدینہ بالغان کے نظام کو مزید بہتر و مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں افریقی ملک یوگنڈا (Uganda) کے شہر کمپالا میں عظیمُ الشان 1500 واں جشنِ میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ پاکستان سے آئے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکنِ شوریٰ نے اپنے بیان کے دوران حاضرین کو سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بارے میں بتایا اور حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔آخر میں ذکر و دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ:مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے وفد نے کوالالمپور (Kuala Lumpur) یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ملائیشیا کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد شافری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں طلبہ کی کردار سازی، اساتذہ کی رہنمائی اور مستقبل میں مذہبی و تعلیمی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ تعلیمی میدان میں دعوت اسلامی کی خدمات پر بھی گفتگو ہوئی۔