عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں میں مصروف دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے 7 جولائی 2025ء کو عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اور سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی دینی ایکٹیویٹیز کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کےلئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر تمام ذمہ دار و نگران اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔