4 جولائی 2025ء کو اوبرن کاؤنسل نگران اور
شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کے درمیان ایک اہم مدنی مشورہ ہوا جس میں دینی امور،
تنظیمی سرگرمیوں اور آئندہ کے اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اپنی ذمہ داریوں کو مزید مؤثر بنانے اور دینی خدمات کو بہتر انداز
میں انجام دینے کے لئے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔
مدنی مشورے میں درج ذیل اہم نکات پر کلام کیا
گیا:٭ پریزنٹیشن کے ذریعے8 دینی
کام کارکردگی کا جائزہ ٭دینی ماحول سے منسلک کے اہداف٭فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز
کے تحت کورسز میں داخلہ لینا٭نگران شورٰی کا وقت لینا٭رہائشی کورس کا شیڈول ٭ اسلامی
بہنوں کے لئے کوئنز لینڈ اور تسمانیہ میں رہائشی کورسز کے شیڈول کی ترتیب ٭سنتوں
بھرے اجتماعات٭باب المدینہ کراچی میں نگران اسلامی بہنوں کے اجتماعات٭عاشقان رسول
کی مساجد میں دینی کام کرنے کے اہداف٭درسِ قرآن کا حلقہ لگانا٭8 دینی کام کارکردگی
کا جائزہ اور ذمہ داران کی تعداد فائنل کرنا٭اوورسیز نگران اسلامی بہنوں کے اجتماعات
کے اہداف ٭سڈنی میں جائے نماز کی تعمیرات٭دار الافتاءاہلسنت سے رہنمائی لینا٭26
اگست 2025ء کو ہونے والے نگران شورٰی کے بیان کی ترغیب ۔