کینیڈا کے شہر کیلگری (Calgary) کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
23 مئی 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں کینیڈا کے
شہر کیلگری (Calgary) کی جملہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ کینیڈا ریجن اسلامی
بہن نے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں
درپیش مسائل کا حل بتاتے ہوئے مقامی زبان کے اجتماعات کو مضبوط کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اسی طرح نگرانِ کینیڈا ریجن نے نیکی کی دعوت کے حلقے مضبوط کرنے، مقامی زبان
میں مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کے اہداف اور ہفتہ وار رسالہ و نیک اعمال رسالہ
کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں
کی ذہن سازی کی۔
کینیڈا کے شہر مانٹریال سمیت دیگر شہروں کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 مئی 2024ء کو
دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا کے دوسرے بڑے شہر مانٹریال
سمیت دیگر شہروں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حج پر جانے والی اسلامی بہنوں کے لئے محافلِ
مدینہ اور حج و عمرہ کورس کروانے پر مشاورت کی۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے بچیوں کے
اجتماعات کو مضبوط کرنے، سیکھنے سکھانے کے
حلقے ہر ذیلی میں شروع کروانے، مبلغات اور معلمات بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کی
ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
17 مئی 2024ء کو نیوزی لینڈ میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک
میٹنگ ہوئی جس میں نیوزی لینڈ کی نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ڈیلی کلاسز،
گھر درس، مختلف کورسز،رسالہ کارکردگی، مدرسۃ المدینہ بالغات اور دیگر موضوعات پر
مشاور ت کی نیز دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بیرونِ ملک میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت ملک
سطح کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
بیرونِ ملک میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو صحیح
تلفظ کے ساتھ قراٰنِ کریم کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغات
کے تحت ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف
موضوعات پر کلام کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے
آئندہ کے اہداف طے کئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ہفتے میں 3 دن 3 مختلف اوقات میں آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کروائے
جائیں۔
٭اسٹوڈنٹس کے
ایڈمیشن اور ٹیچرز کا ڈیٹا آن لائن فارم کے ذریعے جمع کیا جائے۔
٭کتنی ٹیچرز
ناظرہ اور فرض علوم ٹیسٹ دے چکی ہیں اُن کا فالو اپ۔
٭مدرسۃ
المدینہ بالغات میں فقہ پڑھایا جائے۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
14 مئی 2024ء کو نیوزی لینڈ میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک مدنی مشورہ
ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
نیوزی لینڈ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے
گھر درس کارکردگی، مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھانے والی معلمہ کی ٹریننگ، رسالہ
کارکردگی اور حج وعمرہ کورس میں شرکت کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی
کی۔
بیرونِ ملک میلبرن میں عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 14 مئی 2024ء کو ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ میلبرن اسلامی بہن نے شارٹ کورسز اور حج و عمرہ
کورسز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ
مکتبۃ المدینہ سمیت ڈونیشن باکسز کے بارے میں اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی۔
9 مئی 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین
میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ملک سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کی ابتداعالمی مجلسِ مشاورت اور
انٹرنیشنل افیئرز کے مدنی پھولوں سے کی گئی جس کے بعد ذمہ داران نے ملک سطح شعبہ
مشاورت کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آسٹریلیا میں ہونے والے دینی کاموں کے
اہداف پر کلام کیا۔
اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ،
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، فیضانِ حج و عمرہ کورس، محفلِ مدینہ منعقد کرنے،
فیملی وائز حج تربیتی اجتماع کرنے،شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کی اپڈیٹس اور دیگر
اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 مئی 2024ء کو ایک میٹنگ کا
انعقاد کیا گیا جس میں بلیک ٹاؤن اور کینٹربری کاؤنسل کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں
کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش اجتماعات میں مزید بہتری لانےاور تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کاہر 3 ماہ
مکمل ہونے پر مدنی مشورہ لینے کے متعلق مشاورت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے بیرونِ ممالک کی اسلامی
بہنوں کے درمیان دیگر لینگویجز میں دینی
کام بڑھانے، حج تربیتی اجتماع، محفلِ
مدینہ اور حج و عمرہ کورس کروانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر مختلف
موضوعات پر میٹنگ میں شریک اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7
مئی 2024ء کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں سمیت دیگر سطح کی ذمہ داران شریک ہوئیں۔
میٹنگ کے دوران ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی
کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ممالک کی اسلامی بہنوں کے درمیان دیگر لینگویجز میں دینی کام بڑھانے،حج تربیتی اجتماع، محفلِ مدینہ اور حج و
عمرہ کورس کروانے کا ذہن دیا۔
اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر مختلف
موضوعات پر میٹنگ میں شریک اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
لیور پول کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 6 مئی 2024ء کو لیور پول کاؤنسل نگران
اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی
زبان میں نئے اجتماعات شروع کروانے پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز ذمہ داران
سے مدنی چینل سمیت مسجدِ بیت کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی۔
اوبرن کاؤنسل نگران اور مختلف شعبوں کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
6 مئی 2024ء کو اوبرن کاؤنسل نگران اور مختلف
شعبوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں
کے 8 دینی کاموں پر گفتگو ہوئی۔
ابتداءً ذمہ دار اسلامی بہن نے عالمی مجلسِ
مشاورت اور انٹرنیشنل افیئرز کے طے شدہ مدنی پھول بیان کرنے کے بعد اوبرن میں ہونے
والے انگلش اجتماعات میں مزید بہتری لانے، دیگر لینگویجز میں دینی کام بڑھانےاور
جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے ہر 3 ماہ میں
مدنی مشورہ کرنے پر تبادلۂ خیال کیا ۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
دیگرمختلف دینی کاموں کے بارے میں بھی
مشاورت کی جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
3 مئی 2024ء کو اوبرن کاؤنسل میں دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
مختلف سطح کی ذمہ داران شریک ہوئیں۔
نگرانِ کاؤنسل اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8
دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مبلغہ، معلمہ، مقامی مدرسۃ المدینہ اور دیگر دینی
کاموں کی کارکردگی پر کلام کیا۔