9 مئی 2025ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ممالک کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مدنی مشورے
کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس دوران مدنی مشورے میں شریک تمام ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے مختلف امور پر کلام کیا جن
میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭سڈنی کی
ہر کاؤنسل میں شارٹ کورسز کروانا٭منسلک کی تعداد بڑھانا٭شرکائے محفلِ نعت پر
انفرادی کوشش کرنا٭ایونٹد منعقد کرکے دینی کاموں کو متعارف کروانا٭نئی معلمہ / مبلغہ بڑھانا اور اُن کی
تربیت کرنا٭سڈنی / میلبرن کے سارے دینی کاموں میں شرکت کرنا٭ملک مشاورت اسلامی
بہنوں کے سفرِ شیڈول٭ہفتے میں ایک بار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا اہتمام
کرنا٭مدرسۃالمدینہ بالغات کی کلاسز بڑھانا٭دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط
کرنا٭جہاں ضرورت ہو وہاں تفسیر سننے / سنانے کے حلقے اور Interactive Sessions کروانا۔