دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 20جون2020ءبروزہفتہ
بذریعہ زوم لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمدفاروق جیلانی عطاری،نگران
مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری،ریجن ذمہ داران مدنی بستہ مجلس اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگران پاک انتظامی کابینہ حاجی محمدشاہد عطاری نے رمضان
المبارک کی کارکردگی کا جائزہ،نئے مدنی بستے سجانے کےحوالے سے تربیت،شعبہ جات
کےمدنی بستوں کےحوالے سے رپورٹ اور ریجن وائز کارکردگی کا جائزہ و دیگر کاموں کے حوالے سے کلام فرماتے ہوئےدعوت
اسلامی اور شعبے کی ترقی کےلئے مدنی پھول عطا فرمائے نیز 12مدنی کاموں کوبھرپور
انداز میں کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی،اور 12مدنی کاموں کی کارکردگی کے نظام کو
مضبوط کرنے کےحوالے سے ذمہ داران سے تعاون کرنے کا فرمایا۔ ( عمرحیات عطاری آفس ذمہ دارمدنی بستہ مجلس پاکستان)