فیضانِ مدینہ پاکپتن میں ہفتہ وار سنتوں بھرا
اجتماع، اسپیشل پرسنز کی بڑی تعداد میں شرکت
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ منڈی
موڑ، پاکپتن میں 23 جولائی 2026ء کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
منصور عطاری نے بیان کیا نیز اجتماع میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق اجتماع میں
اسپیشل پرسنز (نابینا، معذور، اور ڈیف اسلامی بھائیوں) کی بھی کثیر تعداد موجود تھی اور اُن کے لیے علیحدہ
و مخصوص نشست کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں پورے بیان کی اشاروں کی زبان (Sign Language) میں ترجمانی کی گئی۔
اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری
نے اسپیشل پرسنز سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع
پر نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، صوبائی ذمہ دار، ڈویژن ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ ذمہ
دار بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد زبیر عطاری ساہیوال
ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami