دعوتِ اسلامی کے تحت شجاع آباد، ملتان ڈسٹرکٹ میں 30 اپریل 2026ء کو  ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوری قاری محمد سلیم عطاری نے سنتوں بھرے بیان سے حاضرین کی رہنمائی کی۔

اس اجتماع کی خاص بات یہ تھی کہ اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں) کے لئے علیحدہ حلقے کا اہتمام کیا گیا تاکہ وہ بھی بیان میں ہونے والے مدنی پھولوں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

ملتان ڈویژن کے ذمہ دار مولانا محمد جمال عطاری مدنی اور سٹی ذمہ دار محمد اشفاق عطاری نے رکنِ شوریٰ کے بیان کو اشاروں کی زبان میں بیان کر کے اسپیشل پرسنز کی ذہن سازی کی جس سے انہیں دینی بنیادی باتیں سیکھنے اور سمجھنے کو ملیں۔

اجتماع کے دوران اسپیشل پرسنز کو دعوت دی گئی کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ ہر جمعرات کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوں تاکہ اُن کے علم میں اضافہ ہو اور وہ سنتوں پر عمل کرنے والے بن سکیں۔(رپورٹ: مولانا محمد جمال عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، ملتان ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)