دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گوجر خان، پنجاب میں منعقدہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں عمومی اسلامی بھائیوں کے علاوہ اسپیشل پرسنز نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے تلاوت و نعت کے بعد ”نیک اعمال کی اہمیت، دینِ اسلام پر استقامت اور سنتوں کے مطابق زندگی گزارنے“ کے موضوع پر بیان کیا۔

اس اجتماع کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں نہ صرف مقامی بلکہ راولپنڈی، چکوال، جہلم، دینہ، سوہاوہ اور دیگر قریبی شہروں سے تعلق رکھنے والے اسپیشل پرسنز قافلوں کی صورت میں پہنچے جبکہ اُن کی آسانی کے لیے بیان کی اشاروں کی زبان (Sign Language) میں بیک وقت ترجمانی کی گئی جس کی بدولت تمام اسپیشل پرسنز نے بیان کے نکات کو باآسانی سمجھا۔

اجتماع کے اختتام پر اسپیشل پرسنز نے دعوتِ اسلامی کے اس منفرد اقدام کو بے حد سراہا اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا کہ وہ نیک اعمال کی راہ اپنائیں گے، دینی ماحول سے مستقل وابستہ رہیں گے اور دعوتِ اسلامی کی دینی سرگرمیوں میں باقاعدگی سے حصہ لے کر ایک باعمل مسلمان بنیں گے۔(رپورٹ: محمد عمیر ہاشمی عطاری نگران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)