22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
وزیر آباد ڈویژن ، گوجرانوالہ اور گجرات کے
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
Mon, 15 May , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان کے
وزیر آباد ڈویژن ، گوجرانوالہ اور گجرات کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
معلومات
کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے
جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو مدنی
پھولوں سے نوازا اور نمایاں کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)