گزشتہ روز نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری  کی گوجرہ وڑائچ ہاؤس آمد ہوئی جہاں PTI رہنما وسابق صوبائی وزیر چوہدری بلال اصغر وڑائچ ، چوہدری حسام علی وڑائچ، چوہدری حارث علی وڑائچ نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان سے ملاقات کی ۔

نگران پاکستان نے چوہدری بلال اصغر وڑائچ کے مرحوم والد کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی اور میزبانوں کو دعوت اسلامی کے ساتھ وابستہ رہنے اور مدنی مذاکروں واجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس موقع پر کثیر سیاسی و سماجی شخصیات ، معروف تاجر حاجی عمران ، میاں یاسر( یاسر الیکٹرک اسٹور والے) ، چوہدری خرم امتیاز وڑائچ سابقہ تحصیل کونسلر بلدیہ گوجرہ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین بیت المال رانا ابرار خان بھی موجود تھے ۔ (رپورٹ : رابطہ برائے شخصیات تحصیل گوجرہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ و ڈویژن فیصل آباد / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)