21 نومبر 2022ء بروز پیر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ایس ایس پی آفس کورنگی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایس ایس پی کورنگی ساجد سیدوزئی سے ملاقات کی اور انہیں ڈسٹرکٹ کورنگی میں قائم جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز، گرلز اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بعدازاں ایس ٹو ایس ایس پی نعیم  اور نئے ڈی آئی بی انچارج شاہد خان سمیت دیگر افسران سےبھی ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)