اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے حوالے سے ضلع میانوالی کے سب
سے بڑے اور قدیم علمی مرکز جامعہ اکبریہ کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ داران میں موجود رکنِ شعبہ معذور افراد
خالد محمود عطاری اور سرگودھا ڈویژن ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری نے جامعہ اکبریہ کے
مہتمم، سابق چیئرمین پاکستان بیت المال اور معروف سماجی و دینی شخصیت مولانا صاحبزادہ
عبدالمالک صاحب سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے جامعہ اکبریہ کے تحت
تمام مساجد میں جسمانی معذور اور بزرگ افراد کے لئے سہولیات کے مطابق وضو خانے
وغیرہ بنوانے کے متعلق مشاورت کی جس پر مولانا صاحبزادہ عبدالمالک صاحب نے اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)