24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی آئی جی آفس کوئٹہ
کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ایس ایس پی سیکورٹی عبد الرزاق سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نگرانِ کوئٹہ
عرفان عطاری اور سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ
دار محمد عامر عطاری نے ایس ایس پی سے مختلف امور پر کلام کرتے ہوئے رکنِ شوریٰ و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی کوئٹہ آمد کے سلسلے میں اُن کی
سیکورٹی پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ایس ایس پی نے اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی
یقین دہانی کروائی۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ڈی آئی جی کوئٹہ کے پی ایس، ریڈر اور اسٹاف کے دیگر افسران سے ملاقات
کی۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)