پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء (دعوتِ اسلامی)کے نگران مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی نے رکنِ ریجن سیّد عمارالحسن عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ بہاولنگر میں موجود عاشقانِ رسول کی دینی درسگاہ جامعہ رضائےمصطفٰی ٹرسٹ کادورہ کیاجہاں انہوں نے مہتمم و منتظمِ اعلیٰ مولانا صاحبزادہ عبدالرسول اشرفی صاحب سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں اس ادارے کے بانی مولانا مفتی محمد اللہ یار اشرفی نورانی رحمۃاللہ علیہ کے مزار پر انوار پر حاضری بھی دی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)