عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بہاولپور سٹی کے لاری اڈا میں واقع مدرسۃالمدینہ بوائز نزد جامع مسجد غوثیہ کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ داران میں موجود صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری نے مدرسے میں موجود قاری صاحبان سمیت بچوں سے ملاقات کی نیز انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔بعدازاں ذمہ داران نے بچوں کو اشاروں کی زبان میں دعوتِ اسلامی کا مدنی مقصد اوردیگر چند اشارے بھی سکھائے۔(رپورٹ: عباد حسین عطاری، ڈویژن ذمہ دار بہاولپور ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)