ماہنامہ
فیضان مدینہ کے زیرِ اہتمام اوتھل میں مدنی
مشورہ /شخصیات سے ملاقاتیں
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے زیرِ اہتمام اوتھل میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کے نگران مجلس مولانا مہروز عطاری مدنی نے تحصیل اوتھل کے ذمہ داران کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔
٭دوسری جانب شعبہ
ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مجلس مولانا مہروز عطاری مدنی نے اوتھل میں علما، شخصیات اور صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس پر علما و شخصیات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔شخصیات میں ڈسٹرکٹ
لسبیلہ کے وائس چیئرمین چیف ٹرائیل سردار غلام فاروق شیخ، علامہ مولانا غلام حیدر نعیمی۔ سیاسی شخصیت پیر
قادر شاہ جیلانی۔ تاجر شخصیت اکرم خاصخیلی
۔صحافی محمد حنیف چنا ،صحافی عبدالحمید
شاہین چنا ودیگر موجود تھے ۔ آخر میں نگران مجلس نے شخصیات کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے شمارے تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ :رمضان رضا عطاری)