20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس تقسیم رسائل کے زیر اہتمام اردو
بازار میں ایک پرائز بانڈ ڈیلر کے آفس میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ نگران مجلس
تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے آفس میں موجود اسلامی بھائی کو مدنی پیکج کا تعارف
پیش کیا جس پر انہوں نے 400 مدنی پیکجز
تقسیم کرنے کی نیت کی۔
اسی طرح نگران مجلس تقسیم رسائل سید حسنین عطاری
نے واہ کینٹ زون میں مارکیٹوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مدنی حلقے لگائے اور شرکا
کو مدنی پیکج تقسیم کرنے کی نیتیں کروائیں۔
مجلس تقسیم رسائل کے نگران سید حسنین عطاری نے
اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکتبۃ المدینہ کا دورہ کیا جہاں تقسیم رسائل مدنی
پیکجز کے ذریعے سیل ہونے والے رسائل کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف
طے کرتے ہوئے نیتیں پیش کیں۔