دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام  15 مارچ 2021ء بروز پیر بہاولپور میں 3 مقامات (مدنی مرکز فیضان مدینہ اور مرکزی جامعہ المدینہ اور جامع مسجد غوثیہ میں) عمرہ تربیت کے مدنی حلقے ہوئے جن میں علماء کرام ، طلباء ، اراکین کابینہ و مقامی ٹوئر آپریٹر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے احرام باندھنے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے مختلف شرعی احتیاطیں بیان کیں۔ عمرہ کرنے کا آسان طریقہ بیان کیا۔ (رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)