10 ربیع الاوّل, 1448 ہجری
ماہِ اگست کی خصوصی شجرکاری مہم کے سلسلے میں
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت وہاڑی، پنجاب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں
بالخصوص اسپیشل ایجوکیشن سے وابستہ افراد اور ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس دوران ڈسٹرکٹ نگران، ڈویژن ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ
ذمہ دار کی موجودگی میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اور ملک
و قوم کی سلامتی کے لیے سب نے مل کر دعائیں کیں۔
معلومات کے مطابق اس مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور
سبزہ زاروں میں اضافے کے ساتھ ساتھ معذور افراد کو قومی و سماجی سرگرمیوں میں فعال
بنانا تھا۔(رپورٹ: محمد یوسف عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ خانیوال و وہاڑی ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami