گزشتہ دنوں فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ شاہد عطاری نے  چنیوٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار غلام مصطفی عطاری کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب پاکستان کے علاقے لالیاں ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار منعقد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی قافلہ کے لئے اسلامی بھائیوں کو تیار کیا۔

بعدازاں ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)