فیضانِ مدینہ ملتان میں اسپیشل پرسنز کے اساتذہ
اور پروفیشنلز کے اعزاز میں میٹ اپ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کےاسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 25
جولائی 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں اسپیشل پرسنز کے اساتذہ،
پرنسپلز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کے اعزاز میں ایک
خصوصی میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی منصور عطاری نے اسپیشل پرسنز کی دینی، دنیاوی، اخلاقی اور معاشرتی ترقی
کے حوالے سے اہم نکات بیان کیے نیز رکنِ شوریٰ نے اس بات پر زور دیا کہ اسپیشل
پرسنز کو معاشرے کا باوقار اور فعال فرد بنانے کے لیے ہمیں اجتماعی کوششیں کرنی
چاہیئے۔
اس میٹ اپ میں مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپلز،
اساتذہ، سوشل ویلفیئر آفیسرز، لیکچرار،
اسپورٹس مین، انتظامی شخصیات اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران شریک تھے جنہوں نے اسپیشل
پرسنز کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
تقریب کے اختتام پر حاضرین کو مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والا ماہنامہ فیضانِ مدینہ، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارفی رسالہ اور دیگر تحائف بھی پیش کیے گئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا محمد جمال عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami