ڈیرہ الہ یار میں ATF کے شہید سب انسپکٹر سابق Cia انچارج محمد طیب عمرانی کی شہادت پر دعوت اسلامی کے تحت صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ان کے بھائی محمد طارق عمرانی میڈیکل ایسوسی ایشن کے سٹی صدر سے تعزیت کی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کروائی۔ بعدازاں وہاں موجود لواحقین کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)