2 جولائی 2022ء  کو قادری مسجد ٹنڈو محمد خان میں دعائے شفا اجتماع منعقد ہوا جس میں روحانی علاج ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ دار، جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام و دیگر تعویذات و استخارہ سے متعلق ا سلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران ذوالقرنین عطاری نے ’’بیماری کے فضائل ، صبر و شکر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز اجتماع پاک میں شریک اسلامی بھائیوں کو خیر خواہی امت کاذہن دیتے ہوئے اتفاق سے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔آخر میں صلو ۃ الحاجات نماز کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے صلوۃ الحاجات ادا کی۔ (رپورٹ: شاہنواز عطاری تحصیل دادو ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)