18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذیلی شعبے TAD کے
تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے رمضان ہال میں تربیتی سیشن منعقدہوا جس میں دعوت اسلامی کو بطور اجیر
(ملازم) جوائن
کروانے والے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نئے جوائن کرنے والے اجیروں کوخوش آمدید کہنے کے ساتھ
ساتھ ادارے کے اصول و قواعد کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کی۔
اس کے علاوہ اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اخلاص کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)