دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد اسلام آباد
ریجن کے رکن سید عمیر عطاری نے جہلم چکوال زون کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے رکن زون
جہلم محمد بدر عطاری کے ہمراہ دینہ شہر میں ڈیف اسپیشل افراد سے ملاقات کی اور
نیکی کی دعوت دی۔ ذمہ داران نے اسی مقام پر ایک ڈیف اسلامی بھائی کے والد محترم سے
ملاقات کی اور انہیں شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی
کتاب تحفے میں پیش کی۔
اسی طرح مجلس اسپیشل افراد کے تحت سوہاوہ شہر کے
بازار میں رکن ریجن اسلام آباد سید عمیر عطاری اور رکن زون جہلم محمد بدر عطاری نے
مدنی حلقے کا سلسلہ کیا جس میں انہوں نے ڈیف اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔
مجلس اسپیشل افراد کے تحت رکن ریجن اسلام آباد سید عمیر عطاری نے رکن زون جہلم محمد بدر عطاری کے ہمراہ دولتالہ شہر میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر اور گوجر خان میں اسپیشل افراد کے اسکول کا وزٹ کیا۔ ذمہ داران نے اسکولز میں ٹیچرز سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مجلس اسپیشل افراد کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔