21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی دعوت پر 18 فروری 2023ء کو فیضانِ مدینہ ٹوبہ میں ہونے والے شب معراج اجتماع میں گونگے
بہرے،نابینا اور معذور افراد کے سرپرستوں سمیت اسپیشل پرسنز کے اسکول ٹیچرز نے شرکت کی۔
ڈویژن
ذمہ دارمحمد شاہد عطاری نے نگران پاکستان مشاورت رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری کے بیان کی اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں ترجمانی
کی۔
نگرانِ
پاکستان کی ترغیب پر ڈیف
اسلامی بھائیوں نے عمامہ شریف سجانے کی نیت
کی جبکہ 10اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ
رمضان المبارک کے اعتکاف کے لئے اپنے نام
لکھوائے ۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)