عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسپیشل پرسنزکی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے 3 دن کے قافلے کا انعقاد کیا گیا۔

موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق 17، 18 اور 19 جولائی 2026ء کو اسلام آباد کے سیکٹر E-6 میں واقع جامع مسجد عبد الرحمٰن (سید پل گاؤں) میں 3 دن کا قافلہ پہنچا جس میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اسپیشل پرسنز کے ہمراہ شریک تھے۔

3 دن سفر کے دوران اسپیشل پرسنز کی شرعی رہنمائی کے لیے خصوصی حلقے لگائے گئے جن میں درج ذیل امور شامل تھے:

٭ وضو، غسل اور نماز کے ضروری و بنیادی مسائل ٭ زندگی گزارنے کے لیے ضروری فرض علوم اور روزمرہ کی مسنون دعائیں٭ سنتوں پر عمل کرنے کا طریقہ، حسنِ اخلاق اور دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب٭اسپیشل پرسنز کو قرآنِ پاک کی درست مخارج کے ساتھ تلاوت کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز سے انفرادی طور پر ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے مستقل وابستہ رہنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور آئندہ بھی راہِ خدا کے قافلوں کا مسافر بننے کی ترغیب دلائی جس پر اسپیشل پرسنز نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)