دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 29 جولائی 2026ء کو
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ایک خصوصی اسپیشل پرسنز پروفیشنلز میٹ اپ کا
انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے
زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں حاضرین کو
دعوتِ اسلامی کے ”اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ“ کی خدمات اور کارکردگی پر مبنی ایک
تفصیلی ڈاکومنٹری دکھائی گئی جبکہ میٹ اپ میں خصوصی طور پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری بھی موجود تھے ۔
ڈاکومنٹری کے بعد سوال و جواب کی نشست کا اہتمام
کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور
عطاری نے پروفیشنلز کی جانب سے کیے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔رکنِ شوریٰ نے
اپنی گفتگو کے دوران حاضرین کو باہم مل کر اور مزید بہتر انداز میں اسپیشل پرسنز کی
فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami