اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 2 مئی 2026ء کو پاکپتن سٹی میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس
میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع
پر ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری نے اشاروں کی زبان میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کی
تاکہ اسپیشل پرسنز بھی مدنی مذاکرے میں
ہونے والے سوال و جواب سُن سکیں اور زیادہ سے زیادہ سے علمِ دین سیکھ سکیں۔
ڈویژن ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کو ہر ہفتے کی شب
مدنی مذاکرہ دیکھنے اور سننے کی نیت کروائی
جس پر انہوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی باقاعدگی سے ہفتہ وار
مدنی مذاکرے میں شرکت کریں گے۔
اس اجتماع میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ندیم عطاری نے
بھی شرکت کی نیز آخر میں دعا اور درود و سلام کا بھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: محمد زبیر عطاری ، ساہیوال ڈویژن، سپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami