دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈسٹرکٹ مردان اور میٹرو پشاور کا تنظیمی دورہ کیا  جہاں اسپیشل پرسنز کے درمیان مختلف دینی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار ہدایت اللہ جنیدی عطاری اور نگرانِ ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری نے اسپیشل پرسنز اور ان کے سرپرستوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس کا مقصد سرپرستوں کو اسپیشل پرسنز کی دینی تربیت کرنے اور ان کا احساس کرنے کے حوالے سے ذہن دینا تھا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے پشاور سٹی میں جاری مدرس کورس کے اسلامی بھائیوں کے لیے بھی سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں شرکا کو اسپیشل پرسنز سے بات کرنے کے لیے اشاروں کی زبان (Sign Language) سکھائی گئی تاکہ یہ مدرسین اپنے اپنے مقامات پر اسپیشل پرسنز کی احسن انداز میں دینی رہنمائی کر سکیں۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)