شیخوپورہ سٹی میں اسپیشل پرسنز کے لیے ’’میلادِ
مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ وسلم اجتماع‘‘ کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز کے زیرِ اہتمام30
اگست 2026ء کو شیخوپورہ سٹی میں اسپیشل پرسنز کے لیے ’’میلادِ مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ وسلم اجتماع‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت اُن کے سرپرستوں اور
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی منصور عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے سیرتِ مصطفی صلی
اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے محبتِ مصطفیٰ
صلی
اللہ علیہ وسلم، سنتوں پر عمل اور
نیکی کی دعوت عام کرنے کی اہمیت بیان کی۔
اس موقع پر اسپیشل پرسنز کے لیے اشاروں کی زبان
میں ترجمانی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا جس کے ذریعے انہوں نے بھی بیان سے استفادہ کیا۔
شرکائے اجتماع نے بارگاہِ رسالت مآب صلی
اللہ علیہ وسلم میں عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے درود و
سلام کی صدائیں بلند کیں۔ اجتماع کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، دین کی سربلندی
اور تمام اسپیشل پرسنز کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی جانب سے
ایسے اجتماعات کا مقصد اسپیشل پرسنز کو دینی ماحول سے جوڑنا، انہیں دینی تعلیم و
تربیت فراہم کرنا اور اُن کے لیے دینی سرگرمیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔(رپورٹ: مولانا محمد جمال عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ فیصل
آباد ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami