اسپیشل پرسنز کا عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع
28 جون کو فیضانِ مدینہ میں منعقد ہوا
فیضانِ مدینہ، 28 جون
2026ء:
دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گونگے، بہرے، نابینا اور جسمانی معذوری
رکھنے والے افراد کے لیے 28 جون 2026ء کو عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا۔
یہ
اجتماع اتوار کے روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بڑے جوش و خروش سے
منعقد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اسپیشل پرسنز اور
ان کے سرپرستوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس کی اشاروں کی
زبان میں ترجمانی کی گئی تاکہ اسپیشل پرسنز بھی باآسانی بیان سے مستفید ہو سکیں۔
نگرانِ شوریٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپیشل
پرسنز کو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر ادا کرنا چاہیے، خاص
طور پر عقل ایک عظیم نعمت ہے اور یہی انسان کی سب سے بڑی دولت ہے۔ نگرانِ شوریٰ نے
اسپیشل پرسنز کو نماز، قرآنِ کریم، ذکر و
دعا اور سنتوں کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی تاکہ وہ اپنی زندگی کو دین کی
روشنی سے منور کر سکیں۔
اس کے علاوہ نگرانِ شوریٰ نے اسپیشل پرسنز کے
والدین اور سرپرستوں کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی اشاروں کی زبان سیکھیں تاکہ اپنے بچوں
سے بہتر انداز میں رابطہ قائم کر سکیں اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت میں مؤثر
کردار ادا کریں۔ اس عمل کے ذریعے والدین اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر سکتے ہیں اور بچوں کی زندگی میں مثبت
تبدیلی لا سکتے ہیں۔
اس اجتماع کے اختتام پر اجتماعی دعا کروائی گئی
جبکہ اجتماع موجود اسپیشل پرسنز نے خلیفۂ ٔ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا ابو اُسید حاجی عبید
عطاری مدظلہ العالی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر اسپیشل پرسنز نے
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، خصوصاً اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کو کامیاب اجتماع کے انعقاد پر
مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے 28 جون 2026ء کو ہونے والے اسپیشل
پرسنز کے عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع میں پاکستان کے مختلف شہروں سے بذریعہ مدنی
چینل کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کا اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملک بھر
میں گونگے، بہرے، نابینا اور جسمانی معذوری رکھنے والے افراد کی دینی، اخلاقی اور
معاشرتی رہنمائی کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہا ہے۔
Dawateislami