دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 8 مئی 2026ء کو فیصل آباد ڈویژن، پنجاب کے ڈسٹرکٹ جھنگ میں اسپیشل پرسنز کے لیے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا۔

اس حلقے میں اسپیشل پرسنز کو اشاروں کی زبان میں نکاح کے احکام، اس کی اہمیت اور اسلامی تعلیمات کے مطابق ازدواجی زندگی گزارنے کے بارے میں رہنمائی دی گئی۔

دورانِ حلقہ نکاح کی فضیلت، میاں بیوی کے حقوق، حسنِ اخلاق، محبت اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے کے موضوعات پر تربیت کی گئی تاکہ اسپیشل پرسنز بھی آسان و مؤثر انداز میں دینی معلومات حاصل کر سکیں۔

اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ جھنگ اور صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری بھی موجود تھے۔ صوبائی ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور اسپیشل پرسنز کی دینی تربیت کے اس اہم عمل کو سراہتے ہوئے مزید دینی کاموں کے لیے حوصلہ افزائی کی نیز ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کی اہمیت پر زور دیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: مولانا محمد نعمان عطاری مدنی ، فیصل آباد ڈویژن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)