دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت  5 جولائی 2026ء کو ملتان ڈویژن کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان، پنجاب میں منعقد ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری، ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد جمال عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نشست کا باقاعدہ آغاز قرآنِ پاک کی بابرکت تلاوت سے کیا گیا جس کے بعد صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے وہاں موجود ذمہ داران کی اخلاقی و تنظیمی اعتبار سے رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے ذمہ داران کو اسپیشل پرسنز کے درمیان دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مزید مؤثر، منظم اور بہتر انداز میں آگے بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد جمال عطاری مدنی نے بھی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیمی اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے چند اہم نکات بتائے۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)