عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون (G-11)، اسلام آباد میں 7 اگست 2026ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد اور راولپنڈی کے ذمہ داران کا ایک اہم میٹ اپ منعقد ہوا۔

اس میٹ اپ میں نگرانِ شعبہ عمیر ہاشمی عطاری، صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری، صوبائی ذمہ دار (نابینا افراد) کامران عطاری سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی کے دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے اسلام میں خصوصی افراد کی اہمیت اور مخلوقِ خدا کی خدمت کے جذبے پر تفصیلی گفتگو کی نیز رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو خصوصی افراد کے لیے دینی و فلاحی خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے بالخصوص اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور جسمانی معذور افراد) تک دینِ اسلام کی دعوت پہنچانے، انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرنے اور ان کی شرعی و فلاحی رہنمائی کے کاموں کو مزید مؤثر و منظم انداز میں آگے بڑھانے کی تاکید کی جس پر وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)