دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 10 مئی 2026ء کو فیصل آباد ڈویژن میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف و مقاصد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے ذمہ داران کی دینی خدمات و نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور مزید بہتری کے لیے آئندہ کے اہداف دیے۔

اس کے علاوہ فیصل آباد ڈویژن میں اسپیشل پرسنز کے درمیان دینی سرگرمیوں کو مزید مضبوط و فعال بنانے، ہفتہ وار اجتماعات میں اضافہ کرنے، دیگر اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کرنے اور ٹریننگ سیشنز کے حوالے سے مشاورت کی۔

آخرمیں صوبائی ذمہ دار نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے مضبوط وابستگی برقرار رکھنے، اخلاص کے ساتھ دینی خدمات میں حصہ لینے اور اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: مولانا محمد نعمان عطاری مدنی ، فیصل آباد ڈویژن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)