دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسپیشل اسلامی بھائیوں(گونگے،بہرے)کا تین دن کا (6،7،8 دسمبر)اجتماع جاری ہے۔اس اجتماع میں پاکستان بھر سے اسپیشل اسلامی بھائی شرکت کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ اجتماع میں امیرِاہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےعلم و حکمت سے مزین مدنی مذاکرے،اراکین مجلس شوریٰ کے بیانات اور مدنی حلقوں کے ذریعے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔