دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 12 مئی 2026ء کو منڈی بہاؤالدین میں واقع اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا دورہ کیا گیا جس  دوران سینٹر کے پرنسپل سے ملاقات بھی ہوئی اور ڈیپارٹمنٹ کے تعارف نیز اس کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی اقدامات سے انہیں آگاہی دی گئی۔

بعدازاں خصوصی اسٹوڈنٹس کے درمیان ”درودِ پاک کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا گیاجسے گجرات ڈویژن کے ذمہ دار محمد نبیل عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کیا تاکہ اسپیشل اسٹوڈنٹس کو آسان و مؤثر انداز سے دینی معلومات فراہم کی جا سکیں۔ دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل اسٹوڈنٹس کو درودِ پاک پڑھنے کی اہمیت، اس کی برکتیں اور روزمرہ زندگی میں اخلاقی اقدار اپنانے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں اسپیشل اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی تاکہ وہ دینی ماحول سے وابستہ رہ کر مزید دینی و اخلاقی تربیت حاصل کرسکیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)