دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے تحت ذمہ داران نے ساؤتھ سینٹرل زون کراچی میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز جلوس میلاد کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں: ٭طفرحان غنی (ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل) ٭حسان طارق( اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ ) ٭عبدالستار بھٹو (ڈی ایس پی نیو کراچی) ٭عارف اسلم راؤ (ایس ایس پی سینٹرل) ٭ عمران معبود(انچارج ڈ سٹرکٹ سینٹرل)