سرسید ڈیف ایسوسی ایشن، بلیو ایریا اسلام آباد میں
اسپیشل پرسنز کے لیے اہم حلقے کا انعقاد
عالمی و ملکی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع سرسید ڈیف ایسوسی
ایشن میں اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے افراد) کے لیے 15 جولائی 2026ء کو ایک انتہائی اہم
حلقے کا انعقاد کیا گیا۔
مذکورہ تاریخ کو منعقدہ اس حلقے کا مقصد معاشرے
کے اس اہم طبقے (اسپیشل پرسنز) کو دینی و
اصلاحی موضوعات پر رہنمائی فراہم کرنا اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنا تھا۔
حلقے کے دوران اسپیشل پرسنز کو اسلام کے بنیادی
اور فرض علوم سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا نیز٭نماز اور طہارت کے بنیادی مسائل٭درست
عقائد کی پہچان٭سنتِ نبوی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم پر عمل پیرا ہونے کے
طریقے٭روزمرہ زندگی کو اسلامی شعار کے مطابق ڈھالنے کے حوالے سے تفصیلی معلومات
فراہم کیں۔
اس موقع پر نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب
دلائی گئی اور اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی و فلاحی
شعبہ جات کا تعارف کروایا گیا جبکہ حلقے میں ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ داران کامران
عطاری اور بدر شفیق عطاری بھی موجود تھے۔
اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لیے صوبائی ذمہ دار
بدر شفیق عطاری نے اشاروں کی زبان (Sign
Language) کا استعمال کرتے ہوئے ”مختصر زندگی میں نیک اعمال اور اللہ پاک کی رضا “ کے موضوع پر نہایت ہی مؤثر اور جامع انداز میں بیان کیا جسے وہاں موجود حاضرین نے دلی دلچسپی کے ساتھ
سنا اور اس سے بھرپور فائدہ حاصل کیا۔(رپورٹ: کامران قدير بن عبد القدير صوبائی ذمہ
دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami