پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سندھ ڈویژن ذمہ داراسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ (سندھ) عابد حسین عطاری نےذمہ داران سے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور نگران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ (پاکستان ) محمد حنیف عطاری نے بذریعہ ٹیلی فون اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

بعدازاں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ڈویژن کی تقرریاں مکمل کرنے کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار قاری محمد خالد عطاری بھی موجود تھے جنہوں نے ذمہ داران کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)