23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ FGRF
کی جانب سے بختیار آباد ضلع سبی کے سیلاب متاثرین میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس
میں سولنگی قبیلے کی شخصیت رئیس پیر بخش سولنگی ،ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر میاں
نور احمد نے وزٹ کیا ۔
کیمپ پر موجود ذمہ دار نے انہیں سیلاب
متاثرین میں امدادی کاموں کے حوالے سے دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRF کی سماجی خدمات کے بارے بریفنگ دی ۔ اس پر انہوں نے سیلاب متاثرین میں امدادی کاموں
کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)