20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
سبی میں
پیر سید محمد اسلم ہاشمی صاحب سے عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے
صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔
صوبائی
ذمہ دار نے شاہ صاحب کو نئے گھر میں شفٹ ہونے پر مبارک باد پیش کی اور دعوت اسلامی
کے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی جس پر شاہ
صاحب نے بڑی شفقتوں،محبتوں اور اپنی دعاؤں
سے نوازا۔
اس
موقع پر شاہ صاحب کے صاحبزادے سید مبین ہاشمی
اور ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد اسحاق عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)