سبی میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ضلعی رہنما فیروز خان خجک کے والد ضلعی زکاۃ  چیئرمین حاجی عبدالغنی خجک کے انتقال پر صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان محمد وقار عطاری نے ملاقات کی ۔

دوران ِ ملاقات صوبائی ذمہ دار نے فیروز خان خجک سے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے ا یصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کروائی نیز ان کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہا ر کیا۔

اس موقع پر چئیرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک و دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔(رپورٹ:کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )