عاشقانِ رسول کی   دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام سبی میں قائم MCB بینک میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مینجر بینک مہران خان سومرو،آپریشن مینجر نصر اللہ و دیگر اسٹاف نے شرکت کی ۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے بتایا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر ڈھاڈر Mcb بینک کے آپریشن مینجر آدم اور ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری بھی موجود تھے ۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔(رپورٹ:کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )