22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِ
اہتمام بلوچستان کےصوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے وفد کے ہمراہ ممتاز ٹرانسپورٹر حاجی میر دولت خان لہڑی کے بیٹے میر براہمداغ لھڑی کے انتقال پر
ان کے لواحقین سے تعزیت کی ۔
دورانِ
گفتگو محمد وقار عطاری نے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور ان کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ
وار اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔
بعدازاں
مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے لئے دعائے مغفرت
کروائی۔ بوقت رخصت اہلِ خانہ نے خوشی
کااظہار کیا اور اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اس موقع پر حاجی ذوالفقار علی عطاری، مولانا لیاقت عطاری مدنی، مجیب
الرحمن عطاری بھی ساتھ تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)