شعبہ  رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے سبی میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کا دورہ کیا اور وہاں پرنسپل پیر سید فیاض حسین شاہ بخاری کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر سنی تحریک کے مرکزی رابطہ کمیٹی کے ممبر قبائلی رہنما صاحبزادہ سعداللہ جان باروزئی، مذہبی شخصیت پیر طریقت سید فیاض حسین شاہ بخاری اور مسلم ہینڈز انجیو کے صوبائی آفیسر ملک محمد نعیم سے ملاقات کی ۔

صوبائی ذمہ دار شعبہ جامعۃ ُ المدینہ مولانا محمد شہزاد عطاری مدنی، ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران ،صوبائی مدنی قافلہ ذمہ دار بھی ساتھ ہیں۔دورانِ گفتگو ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا جس پر پیر سید فیاض حسین شاہ بخاری صاحب نے اظہار مسرت کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی ترقی و عروج کے لئے دعا ئیں دیں۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان، کانٹینٹ: رمضان رضا)